اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بڑے یورپی ملک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کر دی ،ایسا نام سامنے آگیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی ۔ رومانیہ کے سفیر نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رومانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا نے کہا ہے سی پیک پاکستان کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔ رومانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے کاروباری سرمایہ کاری میں فروغ ملنے کی توقع ہے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجر بر ا د ر ی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رومانیہ کے سفیر کا مزید کہنا تھاکہ سی پیک دنیاکیلئے اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل کر رکھ دے گا ۔ پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری آئے گی ۔ اس کے بےشمار اقتصادی فواہد پیدا ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور رومانیہ میں اچھے تعلقات ہیں لیکن ہم اقتصادی تعلقات میں بہت پیچھے ہیں ۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رومانیہ پاکستان کیساتھ بہترین اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں اور اپنا تعلق مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے ۔ کیونکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے اوررومانیہ آئندہ چند سال میں پاکستان کیساتھ باہمی تجارت کو 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔