ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بائو فورم میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے چین جائیں گے

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بائو فورم برائے ایشیاء (بی ایف اے )میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے چین جائیں گے ، بائو فورم برائے ایشیاء اقتصادی شعبے میں علاقائی رابطے کو فروغ دینے کیلئے چینی حکومت کا ایک اقدام اور ہائی پروفائل پلیٹ فورم ہے ،سفارتی ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ بائو میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی موجودگی چین اور دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سماجی و اقتصادی پارٹنر شپ کی آئینہ دار ہو گی ۔

توقع ہے کہ چین کے دورہ کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چین اور پاکستان کی تاریخی وقت کی آزمائش پر پوری اترنے والی اور گہری دوستی پر دوبارہ زور دینے کیلئے چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے موقع سے بھی استفادہ کرینگے ۔ بائو فورم پروگرام کے مطابق 8اپریل سے 11اپریل تک چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقد ہو گا ، اس سے شرکاء ممالک کو دوطرفہ اور علاقائی سطح پر کاروباری رابطے میں اضافے کا اہم موقع فراہم ہو گا، بائو بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل کی برادری کی تعمیر جیسی چین کی اہم تجاویز کی وکالت کیلئے چین کیلئے ایک اہم پلیٹ فورم ہے ، چینی وزیر خارجہ وونگ ژی کے مطابق چین بائو کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ مساوی صورتحال میں ایشیائی ممالک کے کاروباری مفاد کے فروغ کیلئے انہیں ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے ،بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل چو وین چونگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ بی ایف کے رواں سال کے سالانہ اجلاس میں اصلاحات ،کھلے پن اور ایجاد کے موضوعات کو اجاگر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے ، جو اصلاحات اور کھلے پن کی 40ویں سالگرہ کیلئے خاص طور پر مختص ہوں گے ،جبکہ اس کے علاوہ کپیٹل مارکیٹ ریفامر ، ما نیٹری پالیسی ، نارملائزئشن ٹکسیوں میں کٹوتی اور دیہی نشاعت ثانیاں جیسے موضوعات بارے بھی سیشن ہوں گے ۔ اس فورم میں سربراہان مملکت، حکومتی اہلکار ،سکالر اورخانہ دار شریک ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…