منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ پر بیان وفاق پر حملہ، تحریک انصاف میدان کود پڑی ، ایسا مطالبہ کر دیا جس نے حکمران جماعت کو نئی مشکل میں ڈال دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2018 |

ملتان (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان افسوسناک ہے، انہیں اگر چئیرمین پر اعتراض ہے تو وہ سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کریں، وزیراعظم کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، اس بیان سے بلوچستان کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ، ملک دیوالیہ کے قریب ہے اور اسحاق ڈار کہتے رہے ملکی معشیت مستحکم ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ میں ہمارے منتخب وزیراعظم کی توہین کی گئی سینٹ انتخابات میں اگر خرید و فروخت ہوئی ہے تو حکومت ثبوت پیش کرے۔ این آر او کا زمانہ چلا گیا جنہوں نے این آر او کیا وہ پچھتا رہے ہیں۔ فریادی والی بات سے متعلق چیف جسٹس کی تردید آچکی ہے الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتیں بھی اپنا آئینی کردار ادا کریںگی۔ امید ہے نگران وزیراعظم کے نام کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر جلد بیٹھیں گے۔ پنجاب میں کئی سرکاری افسران سیاسی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز واضح کرچکے ہیں کہ جوڈیشل مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے شریف فیملی منی ٹریل دے محاذ آرائی نہ کرے۔ انہوں نے کہا ہم نے 2013 کے انتخابات سے سیکھا ہے اور مناسب تیاری بھی کررہے ہیں، امید ہے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ایسے نگران وزیراعظم کا انتخاب کریں گے جس پر سب کواعتماد ہو اور ان میں شفاف الیکشن کرانے کا جذبہ ہو۔شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، چیئرمین سینیٹ منتخب ہیں، وزیراعظم نے بیان دے کر مختلف صوبوں سے سینیٹر منتخب ہونے والے 57 سینیٹرز کا استحقاق مجروح کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاق کی علامت ایوان پر حملہ کیا ہے، انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے، اس بیان سے بلوچستان کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ پر اعتراض ہے تو سینیٹ کے انتخابات کو چیلنج کریں،شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے اور اسحاق ڈار کہتے رہے ملکی معشیت مستحکم ہو رہی ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…