اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان روزانہ کی بنیاد پر کسانوں کو 2کروڑ 20لاکھ روپے کا چونا لگا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی روزانہ کی بنیاد پر غریب کسانوں کو2کروڑ 20لاکھ روپے کا چونا لگانے میں مگن ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اخباروں میں آیا ہے کہ حکومت نے کسانوں کو 342ارب روپے کا ایک کسان پیکج دیا ہے۔جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم کو ایک خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ کسانوں کو 342ارب روپے نہیں بلکہ 32ارب روپے ادا کیے گئے ہیں ۔ نواز شریف کی چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کی کپیسٹی 40 ہزار ٹن ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جوگنا کسانوں سےخریدا وہ 158روپے کے حساب سے خریدا گیا ہے۔جس کے مطابق یہ گنا اصل ریٹ سے 22روپے کم خریدا ہے۔اس حساب کے مطابق شریف فیملی روزانہ کی بنیاد پر کسانوں کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا چونا لگانے میں مصروف ہے۔پاکستان تحریک انصا کے رہنما جمشید اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجود رہنما عظمی بخاری کوچیلنج کرتا ہوں کہ اگر میر ے کہے ہوئے الفاظ غلط یا پھر جھوٹ پر مبنی ہوں تو عظمی بخاری صاحبہ جو سزا دیں گیں مجھے قبول ہے ۔