ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پشاور میں وارداتیں کرنیکا انوکھا انداز، لوٹ مار کیلئے لوگوں نے کیا کام کرنا شروع کردیا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (یو این پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں رہزنوں نے لوگوں کو لوٹنے کے لئے اپنے گروہ میں لڑکیوں کو شامل کرنا شروع کردیا، ناصرباغ میں رہزن گروہ نے تاجر کو لڑکی کے ذریعے فون کرکے بلایا اور وہاں تین رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا، رہزن واردات کے بعد فرار ہوگئے۔شاہ فیصل ولد وحید گل سکنہ لنڈی کوتل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گزشتہ دنوں

ایک لڑکی اسے بار بار فون کرکے اس کی منت سماجت کرکے رقم مانگ رہی تھی اسی کے کہنے پر وہ رقم دینے کے لئے ناصر باغ کی حدود میں واقع اراضیات آیا جہاں پہنچنے پر تین مسلح رہزن آئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ پشاور میں کچھ عرصہ قبل اغوائکار گروہوں نے لوگوں کو اغوائکرنے کے لئے اپنے گروہوں میں خوبر ولڑکیوں کو شامل کرلیا تھا اور ان کی مدد سے وہ شکار کو پھنس اکر اغوائکرتے جس کے بعد اب رہزن گروہوں نے لڑکیوں کو اپنے گروپ میں شمال کرلیا ہے جس کی مد دسے وہ شکار کو پھنسا کر ویران جگہ بلاتے ہیں اور وہاں پہنچنے پر ایس لوٹ لیتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے رہزنی میں ملوث تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ واردات میں کوئی لڑکی شامل نہیں بلکہ ایک ملزم نے وائس چینجر کے ذریعے خود کو لڑکی ظاہر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…