بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نگران سیٹ اپ کیلئے نواز شریف سے نہیں بلکہ وزیر اعظم سے بات ہو گی ، خورشید شاہ

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے نواز شریف سے نہیں بلکہ وزیر اعظم سے بات ہو گی ، اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں اوروہ اپنی جماعتوں میں بات کر کے نام دینگے ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر نواز شریف سے کسی طرح کی بات ہی نہیں ہوئی ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور آمد کے موقع پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شریف آدمی ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ کونسا قانون ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کی حالت پررحم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شیری رحمان تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں وہ پڑھی لکھی خاتون ہیں اور سینیٹ میں بطور قائد حزب اختلاف بہترین کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے نوازشریف کے اس سوال کہ نگران سیٹ اپ کیلئے پیپلزپارٹی بات نہیں ہو گی کہ سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے کب کہا کہ ان سے بات ہو گی ۔ نگران سیٹ اپ کیلئے نوازشریف سے نہیں بلکہ وز یر اعظم سے بات ہو گی، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشاورت کرنی ہے اور پھر وہ اپنی جماعتوں کوا س سے آگاہ کرتے ہیں۔ بطور قائد حزب اختلاف اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں اور وہ اپنی جماعتوں میں بات کر کے اپنے نام دیں گے ۔ اگر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف ناموں پر متفق نہ ہوئے تو یہ معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا جہاں چھ حکومت اور چھ قائد حزب اختلاف کے لوگ ہوں گے اور اگر یہاں بھی اتفاق رائے سے فیصلہ نہ ہوا تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا۔ انہوں نے نواز شریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں دھوکہ دہی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف صاحب بتائیں پیپلزپارٹی نے ا ن سے کب رابطہ یا وعدہ کیا تھا کہ ووٹ دیں گے ۔ان کے اپنے لوگوں نے دھوکہ دیا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…