پاکستان پر عزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، نواز شریف

23  مارچ‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے،پاکستان ایک پر عزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا،جمہوریت ،پارلیمان کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ہم قائد اعظم کے مقصد علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔

ملک سے اندھیرے مٹ رہے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے،پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے ۔ جمعہ کو لاہور جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہشگاہ پر محفل میلاد النبی منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت انکے عزیز اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے یوم پاکستان کی پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے۔23مارچ نہ صرف جشن منانے بلکہ قرارداد پاکستان میں موجود مقاصد اور حصول کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کے عزم کا بھی دن ہے۔ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع ،سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ملک میں آج دہشتگردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے ہر سو پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک پر عزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔اس کی ترقی اور خوشحالی بھی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے۔جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔آج ہم قائد اعظم کے مقصد علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں،ملک سے اندھیرے مٹ رہے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔

پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج کے دن ان تمام سیاسی کارکنوں، مدبروں، اور دانشوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نیشخصی آزادیوں کے حصول اور آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دیں،تعمیر پاکستان میں ان کا لہو شامل ہے انہوں نے کہا آنے والا وقت پاکستان کا ہے، آپکا ہے ،ہمارا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…