منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی جمہوری شخص مارشل لا کی بات نہیں کرسکتا،خورشید شاہ

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات وہی کرسکتا ہے جو لفط مارشل لا سے پیار کرتا ہو،جوڈیشل مارشل لا غیر آئینی ہو گا،آئین میں سب واضح ہے اس سے آگے کوئی نہیں جا سکتا،اگر کوئی جوڈیشل مارشل لا کا مشورہ مان لے تو بغاوت کے زمرے میں آ سکتا ہے،نگران وزیراعظم کی تقرری پر میں نواز شریف سے بات کیوں کروں۔

میری مسلم لیگ ن سے بھی بات کرنا نہیں بنتی،میں اپنی پارٹی سے مشاورت ضرور کروں گا،اچھے اور بہتر آدمی کا نام کوئی بھی دے سکتا ہے،کل کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا کوئی نجومی نہیں ہوں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ک نے کہا کہ آئین میں سب واضح ہے اس سے آگے کوئی نہیں جا سکتا،کوئی آئین سے آگے گیاتو وہ آرٹیکل کے کسی بھی زمرے میں آ سکتا ہے،ا نہوں نے کہا کہ کوئی جوڈیشل مارشل لا کا مشورہ مان لے تو بغاوت کے زمرے میں آ سکتا ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کوئی جمہوری آدمی جوڈیشل مارشل کی بات نہیں کر سکتا،مارشل کے حامی یا ان حکومتوں کا حصہ رہنے والے والے ایسی باتیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے مارشل لاکا ساتھ دیاوہی ایسی باتیں کرتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر نوازشریف سے بات کیوں کروں،میری ن لیگ سے بھی بات کرنی نہیں بنتی ،انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے مشاورت ضرور کروں گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اچھے اور بہتر آدمی کا نام کوئی بھی دے سکتا ہے ،نگراں وزیراعظم کے تقرر پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے مستقبل کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،یہاں روز نئی چیز جنم ہے رہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ کل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کوئی نجومی نہیں ہوں۔ بعد ازاں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں کسانوں کی حالت زار پر بات چیت کرتے ہو ے کہا کہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیاں ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیا،کسانوں کے معاملے پر انڈیا ماڈل اپنانا چاہیے۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر کو اجناس کی قیمتوں اور اوور بلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…