اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ راؤ انوار کو براہ راست سزا نہیں دے سکتی ہے لیکن راؤ انوار کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائے گا۔ سپریم کورٹ میں مفرور ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس میں خود کو قانون کے حوالے کرنے پر
خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی راؤ انوار کو براہ راست سزا نہیں دے سکتی ہے البتہ راؤ انوار کی گرفتار ہونے کے بعد یہ بات واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کے پیچھے کون ہے،ان ملزمان کا سراغ مل جائے گا۔