کابل (نیو زڈیسک )بھارت اور افغانستان ہمیشہ ایسے موقعے کی تلاش میںر ہتے ہیں جس میں پاکستان کو نیچا دکھایا جا سکے لیکن ہمیشہ ان دونوں کی امیدوں پر پانی پھر تا رہا ہے اور ان کے مکروہ عزائم ہمیشہ خاک میں ملتے رہے ہیں ۔بھارت کی دیکھا دیکھی افغانستان پر بھی رنگ چڑھنا شروع ہو گیا ہے روز نت نئے الزامات اور پراپیگنڈہ اخبار کی زینت بنتا رہتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ زاہل کے ضلع شاہ جوئے میں ایک پاکستانی جنرل کو مار دیاہے ۔ افغانستان کی بختاور نیوز اورسپتنک نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے پاکستان کے ایک جنرل کو کومار دیا ہے ۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی جنرل نواز دو دن قبل اپنے محافظ ساتھیوں سمیت ضلع جوئے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارا گیا تاہم دوسری طرف بختاور نیون نے بقیہ خبر کے برعکس اپنی سرخی میں یہ لکھا کہ انہیں فائرنگ کر کے مارا گیا ۔ زاہل کے گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ پاکستانی جنرل کی پہچان نواز کے نام سے ہوئی جو بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارا گیا ۔ افغان میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستانی جنرل افغانستان میں ہونے والی پراسرار سرگرمیوں میں بھی ملاث تھا ۔ جبکہ پاکستانی حکام کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔