لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے جامعہ نعیمیہ کے دورے پر ان پر جوتا پھینکنے کے واقعہ میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان کے لواحقین مقامی عدالت کے باہر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے عدالت کے باہر بازؤں کے باہر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا بتایاگیا ہے کہ ملزمان کے لواحقین کا احتجاج پولیس کی جانب سے ان کیخلاف درج مقدمے سے
متعلق ریکارڈ پیش نہ کرنے کیخلاف تھا جبکہ گرفتار ملزمان جن میں منور ،عبدالغفور اور ساجد شامل ہیں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان پر تشدد کررہی ہے جبکہ دانستہ طور پر پولیس ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے لواحقین کو ان سے ملاقات کی اجازت دے رہی ہے بلکہ پولیس الٹا ملزمان کے لواحقین کو دھمکیاں دے رہی ہے۔