اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس پارٹنر جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی صدیقی کو کسی قسم کے سفارتی تجربے او ر مطلوبہ تعلیم کے بغیر امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفترخارجہ نے تصدیق یا تردید سے انکار کردیا،
انتہاہی اہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، ان کی جگہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعزاز احمد چوہدری اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کررہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی منظور ی کے بعد جلد نئے سفیر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے مالک ہیں اور اس کے بیٹے علی صدیقی کو معاون خصوصی مقررکیا گیا جس کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی گئی تھی، ذرائع کے مطابق علی صدیقی ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک کے داماد بھی ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس پارٹنر جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی صدیقی کو کسی قسم کے سفارتی تجربے او ر مطلوبہ تعلیم کے بغیر امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفترخارجہ نے تصدیق یا تردید سے انکار کردیا، انتہاہی اہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں