جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کے قوم اور قومی اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو میں کہی گئی باتیں،سچ کیا تھا اور جھوٹ کیا ہے؟ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل کاحیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے طبیعت خراب ہونے کے باعث نواز شریف کو گھرجانے کی اجازت دے دی۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے خلاف پیشی کیلئے پہنچے۔سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے

اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔سماعت کے دوران شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں گواہ شاہد محمود کا بیان قلمبند کرلیا گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ سرکاری ٹی وی میں بطور پروڈیوسر کرنٹ آفیئرز کام کررہے ہیں، انہوں نے وی ٹی آر سے ٹیپ ریکارڈ لے کر نواز شریف کی تقریروں کی ڈی وی ڈیز تیار کرائیں، نواز شریف کے قوم اور قومی اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اور متن نیب کو فراہم کیا۔خواجہ حارث نے نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنانے پر اعتراض کردیا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے ذاتی مقصد کے لئے قومی اسمبلی کا ایوان استعمال کیا، ان کی تقریر کا ایوان کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس لئے نواز شریف کی اس تقریر پر آرٹیکل 66 کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر 3 گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے جا سکے تھے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے خلاف پیشی کیلئے پہنچے۔سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…