اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر (آج) نیپال روانہ ہونگے‘ وزیراعظم نیپال کے وزیراعظم اور صدر سے بھی ملاقات کریں گے‘ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت‘ سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (آج) پیر کو دو روزہ دورے پر نیپال روانہ ہونگے۔
وزیراعظم نیپال کے نومنتخب وزیراعظم کو نئی حکومت بنانے پر مبارکباد دیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کی سیاسی قیادت کو جمہوری عمل مکمل ہونے پر نیک خواہشات پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نیپالی صدر بدیادیوی بھانڈری سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت‘ سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔