جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے رانا ثناء اللہ کو گلے لگا لیا ،پھر ایسی بات کہی کہ دیکھنے اور سننے والے بھی حیران رہ گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی،آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہونے سے پہلے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ ریاض نے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ سے اپنے امیدوار کیلئے ووٹ مانگا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خانجب سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے آئے تو پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں میں پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض سے ان کی ملاقات ہوگئی۔

راجہ ریاض نے راناثنااللہ کوگلے لگایا اور ان سے پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگ لیا تاہم رانا ثنااللہ مسکرا کراور ان کا حال چال پوچھ کرچلے گئے۔ ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ ہائوس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا پارٹی کے ساتھ ناانصافی ہے، فاروق ستار اور خالد مقبول نہیں چاہتے کہ اختلافات کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوں پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور ن لیگ سے رابطہ ہے، کوشش ہے کہ سینٹ کی پانچ نشستوں پر جیتیں، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ہفتہ کویہاں سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی میں باہمی اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا اور ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے پی پی پی نے رابطہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سے درخواست ہے کہ اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا پارٹی کے ساتھ ناانصافی ہے،

ایم کیو ایم کی دو خواتین اراکین کی وزیراعلیٰ ہائوس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، ایک شخص کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانا مناسب نہیں ہے۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول نہیں چاہتے کہ اختلافات کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوں، اسی لیے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا، ایم کیو ایم کے اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا، ایم کیو ایم متحد ہوچکی ہے، ہمیشہ تنظیم ہی امیدوار نامزد کرتی تھی، 5 فروری سے شروع ہونے والی اختلافی صورتحال افسوسناک اور روایت شکنی تشویشناک ہے، ایم کیو ایم کی اس صورتحال کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور ن لیگ سے رابطہ ہے، کوشش ہے کہ سینٹ کی پانچ نشستوں پر جیتیں، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، فاروق ستار کے امیدوار کامران ٹیسوری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…