پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان کو بنی گالہ فوبیا ہو گیا ہے، تحریک انصاف منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والی نہیں، شاہ محمود قریشی نے عمران خان کااہم پیغام کارکنوں کو دے دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو بنی گالہ فوبیا ہو گیا ہے لیکن قائد عمران خان اور پی ٹی آئی (ن) لیگ کے منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے پی ٹی آئی کی بڑھتی ہو ئی

مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ گھبراہٹ کا شکار ہے اور انہیں مستقبل میں اپنا مستقبل نظر نہیں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج کنڈ روڈ رنگیل پور میں پارٹی رہنما حاجی رانا فاروق کی رہائش گاہ پر ان کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا عبد الجبار، حاجی منشاء، راؤ حنیف، رانا شہباز ،رانا واجد، رانا ساجد، رانا اویس، سرفراز بھٹہ، رانا جاوید، ناصر بھٹہ ، رانا فرخ، رانا نعیم، رانا محمد انور ، رانا عبد اللہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام آج پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور گھر گھر قائد عمران خان کا پیغام پہنچائیں بہت جلد عمران خان ملتان آئیں گے اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملتان کی عوام سے خطاب کریں گے ۔  تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو بنی گالہ فوبیا ہو گیا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…