ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان ایئر فورس میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن شروع،16 سے 22 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین درخواست دے سکتے ہیں،تفصیلات جاری

datetime 27  فروری‬‮  2018 |

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سلیکشن سینٹر حیدرآباد میں پی اے ایف کی مختلف برانچز میں بطور کمیشنڈ افسر بھرتی کے لیے رجسٹریشن 4 مارچ 2018تک جاری رہے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق جی ڈی(پی) برانچ کے لیے مرد/خاتون اور اے ڈی برانچ کے لیے مرد امیدوار جن کی 16 سے 22 سال تک کی عمر ہو اور ایف ایس سی ( پری انجینیرنگ / پری میڈیکل / کمپیوٹر سائنس ) کم سے کم 60 فیصد مارکس کے ساتھ پاس کیا ہو

یا ایف ایس سی اور اسٹیٹ اسٹکس ، میتھ ، کمپیوٹر سائنس یا بائیولوجی میں سے کوئی بھی دو سبجیکٹس 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پا س کیے ہوں یا اے لیول فزکس اور میتھ یا بائیولوجی ( پانچ سبجیکٹ میں او لیول )کیا ہو رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں جبکہ سی اے ای برانچ کے لیے 16 سے 22 سال تک کی عمر کے مرد/خاتون امیدوار جنہوں نے میٹرک فرسٹ ڈویژن اور ایف ایس سی ( پری انجینیرنگ کیمسٹری سبجیکٹ کے ساتھ کم سے کم 65 فیصد مارکس کے ساتھ پاس کیا ہو یا اے لیول فزکس ، میتھ اور کیمسٹری ( پانچ سبجیکٹ میں او لیول )کیا ہو رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں اعلامیہ کے مطابق ایف ایس سی پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار اپنے ادارے کے سربراہ کا جاری کردہ ہوپ سرٹیفکٹ کہ متعلقہ امیدوار ایف ایس سی امتحان 65 فیصد مارکس کے ساتھ پاس کر لے گا جمع کروا کر رجسٹریشن کے اہل ہوں گے ۔اسی طرح 122 کومبیٹ سپورٹ کورس کے لیے انجینیرنگ برانچ کے لیے 18 سے 30 سال تک کی عمر کے مرد امیدوار جنہوں نے بی ای / بی ۔ایس سی کے سبجیکٹس (i ) مکینیکل / ایروانجینرنگ (ii ) الیکٹرونکس/ الیکٹریکل/ میکاٹرونکس (iii ) میٹل لرجیکل/ایروکیمیکل انجینیرنگ میں 4 سی جی پی اے میں سے 2.5 سی جی پی اے یا 62.5 فیصد مارکس حاصل کیے ہوں رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں ۔ ایجوکیشن برانچ کے لیے 21 سے 30 سال تک کی عمر کے مرد امیدوار جنہوں نے فزکس ، انگلش ، میتھ میٹکس،

انٹرنیشنل ریلیشنز اور اسلامیات میں ایم ایس سی/ ایم اے / بی ایس (4 سالہ ) کم سے کم سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہوجبکہ ایم اے اسلامیات فارغ / فاضل درس نظامی (شہادت الا علامیہ)کسی مستند مدرسہ بورڈ سے پاس کیا ہو رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں اس کے علاوہ آئی ٹی برانچ کے لیے 18 سے 30 سال تک کی عمر کے مرد / خاتون امیدوار جنہوں نے ایم ایس سی / بی سی ایس( آنرس)/بی ایس کمپیوٹر سائنس ، آئی ٹی ، سافٹ ویئر انجینرنگ، انفارمیشن سیکیورٹی / ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کم سے کم سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہو رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں جبکہ میٹ برانچ کے لیے 18 سے 30 سال عمر کے مرد امیدوار جنہوں نے ایم ایس سی / ایم ایس میٹ میں کیا ہو، ایم ایس سی فزکس ، ایم ایس سی میتھ میٹکس کم سے کم سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہو اور لاگ برانچ کے لیے 18 سے 30 سال تک کے مرد امیدوار جنہوں نے 4 سالہ ایم بی اے / بی بی اے کم سے کم سیکنڈ ڈویژن میں پا س کیا ہو رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں ۔واضح رہے کہ انجینرنگ برانچ کے لیے امیدواروں کے پاس لازمی پی ای سی کی رجسٹریشن ہو۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…