اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت
میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 455ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ نیب تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کی قیمتی اراضی احد چیمہ، انکےبھائی سعید چیمہ اور بہن سعدیہ منصور اور کزن کے نام ٹرانسفر کی گئی۔