اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت عظمیٰ سنبھالے 7ماہ ہو چکے، نواز شریف نے کبھی کسی کام کیلئے فون نہیں کیا ، شہباز شریف صوبائی صدر ، پاکستان کے عوام نواز شریف کو پہچانتے ہیں، نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لیڈر شپ ماننے کا ابھی سوال نہیں آیا، عمران خان سے
کوئی واقفیت نہیں ، اسمبلی کبھی وہ آئے نہیں اور نہ کبھی مجھے ووٹ دیا اس لئے ان کی رائے کی مجھے کوئی پروا ہ نہیں، شیخ رشید کو جانتا ہوں اور ان کے ساتھ ٹاکرے کیلئے ہر وقت تیار ہوں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وزارت عظمیٰ سنبھالے 7ماہ ہو چکےاور اس دوران نواز شریف نے کبھی مجھے فون کر کے کسی کام کیلئے نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ن لیگ پنجاب کے صوبائی صدر ہیں مگر عوام جس لیڈر کو پہچانتے ہیں وہ نواز شریف ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لیڈر شپ ماننے کا ابھی سوال نہیں آیا۔ عمران خان سے میری کوئی واقفیت نہیں ، اسمبلی کبھی وہ آئے نہیں اور نہ کبھی مجھے ووٹ دیا اس لئے ان کی رائے کی مجھے کوئی پروا ہ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ شیخ رشید کو جانتے ہیں اور ان سے ـٹاکرے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ میں نے دس دفعہ شیخ رشید سے کہا ہے کہ میرے سامنے بیٹھ کر بات کرو۔