اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔حکومت نے تمام صوبوں کو بھی اس حوالے
سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی کا نوٹیفیکیشن حکومت کی جانب سے 10 فروری کو جاری کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔