جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن جیتنے کیلئے آصف زرداری نے خزانے کی بوریوں کے منہ کھول دئیے، اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کیلئےکراچی سے ارب پتی تاجر اور صنعتکار دوست مدد کرنے پہنچ گئے،فی ممبر کتنے کروڑ میں بکا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں اراکین صوبائی اسمبلی کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے والے آصف زرداری کے دست راست سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو

نے کوئٹہ میں ڈیرے لگا لئے اور ان کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات جاری ہیں، اسلام آباد اور کراچی کے ارب پتی صنعتکاروں اورٹھیکیداروں نے بھی مقامی ہوٹل میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنرل نشست کیلئے پہلی ترجیح کیلئے ووٹ کا نرخ 8سے 10کروڑ تک پہنچ گیا۔ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی ارب اور کھرب پتی ہے جو جیتنے کے بعد پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائے گی، انہی کی مدد کیلئے قیوم سومرو کوئٹہ میں موجود ہیں۔ دوسری طرف تائید اور تجویز کنندگان کے بھی مزے ہو گئے جو آزاد امیدواروں سے 10سے 15لاکھ روپے صرف تائید اور تجویز کے وسول کر رہے ہیں۔ اکثر ارکان اسمبلی نے ریٹ بڑھانے کیلئے اپنے موبائل فون بند کر رکھے ہیں، پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی کو اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سخت بھاگ دوڑ کے ساتھ ارکان اسمبلی کو قابو میں رکھنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے ہونگے جس کی واضح مثال نئے وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو کو نیشنل پارٹی کے 3اور پشتونخواہ میپ کا ایک اعتماد کا ووٹ ملنا ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کے منحرف اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ن لیگ کو بلوچستان سے سینٹ کی ایک بھی نشست ملنے کا امکان نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی پر سینٹ الیکشن میں مخالف پارٹیوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بھی سامنے آچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…