سرگودھا(این این آئی) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین کے رانا ثناء اللہ کے استعفے کے موقف پر معاملے کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل اور اجلاس کے مقام کے پر اختلافات پیدا ہونے لگے۔صاحبزادہ قاسم سیالوی کے مطابق حکومت کی طرف سے کمیٹی میں اپنی مرضی کے ممبران داخل کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی سی ایم ہاؤس بلایا گیا ٗقاسم سیالوی نے بتایا کہ ملاقات میں یہ طے پایا گیا تھا کہ
کمیٹی کا اجلاس کسی تیسرے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ اس لئے حکومت کی جانب سے ایسے حربوں کو سیال شریف نے مسترد کردیا ہے ٗصاحبزادہ قاسم سیالوی نے کہا کہ آئندہ لائحہ عمل 5 فروری کو جھنگ کانفرنس میں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ختم نبوتؐ تحریک ایک بار پھر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 5 فروری کو جھنگ اور 11 فروری کو گجرات میں ختم نبوتؐ کانفرنس میں پیر آف سیال آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔