اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتا ہے یا اس پر لعنت بھیجتا ہے اس کو حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پاکستان میں پارلیمنٹ
پہلے دن سے ہوتی تو بڑے بڑے سانحے نہ ہوتے ۔ پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، قصور پارلیمنٹ کا نہیں بلکہ حکومت کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری نااہلی ہے یہی وجہ ہے کہ آج لوگ پارلیمنٹ کوبرا بھلا کہہ رہے ہیں مگر جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ان کے استعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں ۔