جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ٗ خورشید شاہ

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

قصور(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے۔ منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کمسن زینب کے قتل پر گھر جاکر بچی کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایس پی کے تبادلے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ ناکام ہوگئے اب وہ بلاشبہ کتنے بھی دعوے کریں ٗلوگوں کو ماریں ٗ

قتل کریں لیکن لوگ انہیں معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے معصوم لوگوں کوپکڑا گیا ہے، ایسے افسوسناک واقعات دنیا میں ہوتے ہیں لیکن وہاں کی حکومتیں بے بس نہیں ہوتیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ قصور واقعہ نے پاکستان کے لوگوں کی آنکھیں کھولی ہیں اور ان کا صحیح چہرا دنیا کو دکھایا ہے، اب کتنی بھی دولت دی جائے بچی کے ماں باپ خاموش نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…