اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،پاکستان

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت جس زبان میں بات کریگا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک انٹرویوکے دور ان بھارتی فوج کے سربراہ کے دھمکی آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو خاموش کر انے میں کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استصواب رائے کر انا ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا پر امن طریقے سے حل چاہتا ہے لیکن بھارت کو اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے حالیہ بیانات سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس کی ظالمانہ پالیسیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…