اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،5خوبصورت ترین ممالک کا سفر اب ویزے کے بغیر بھی ممکن ہوگیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔فہرست کے مطابق ایک بار پھر جرمن پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا جس کے شہری 177 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزہ حاصل کرلیتے ہیں اس فہرست میں اب پاکستان 101نمبرپر آگیا ہے
جبکہ افغانستان 104 نمبرپر ہے۔ٗاب پاکستانی 5خوبصورت ممالک کاسفر بغیر ویزے کے کرسکیں گے ان پانچ خوبصورت ممالک میں مالدیپ،لاؤس،بولیویا،ساموا اور انڈونیشا شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ ممالک دنیا میں سیر و تفریح کیلئے مشہورہیں۔اور پوری د نیا سے سیاح سیرو تفریح کے لیے ان ممالک ک رخ کرتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت اور فلپائن بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال یہ تعداد 176 تھی۔دوسرا نمبر ایشیائی ملک سنگاپور کا ہے جس کے شہریوں کو 176 ممالک میں جانے کیلئے پہلے ویزہ لگوانے کی ضرورت نہیں۔یورپی ملک سوئیڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ جبکہ ایشیائی ملک جاپان مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے، جن کے شہریوں کیلئے 175 ممالک ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت موجود ہے۔چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، لگسمبرگ، نیدرلینڈ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ رہے، جن کے شہریوں کو یہ چھوٹ 174 ممالک میں حاصل ہے۔آئرلینڈ، پرتگال، جنوبی کوریا اور امریکا کے پاسپورٹس رکھنے والے 173 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ کینیڈا کے شہریوں کو یہ چھوٹ 172 ممالک میں ملتی ہے۔بھارت فہرست میں 86 ویں نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے 49 ممالک میں ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ٗدوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 24 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں اس کے بعد عراق اور شام کا نمبر آتا ہے جہاں کے شہری بالترتیب 27 اور 28 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…