جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست جاری،پاکستانی کی عالمی رینکنگ میں بہتری،اب کس نمبرپر آگیا؟جانیئے

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔فہرست کے مطابق ایک بار پھر جرمن پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا جس کے شہری 177 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزہ حاصل کرلیتے ہیں اس فہرست میں اب پاکستان 101نمبرپر آگیا

ہے جبکہ افغانستان 104 نمبرپر ہے۔ٗگزشتہ سال یہ تعداد 176 تھی۔دوسرا نمبر ایشیائی ملک سنگاپور کا ہے جس کے شہریوں کو 176 ممالک میں جانے کیلئے پہلے ویزہ لگوانے کی ضرورت نہیں۔یورپی ملک سوئیڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ جبکہ ایشیائی ملک جاپان مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے، جن کے شہریوں کیلئے 175 ممالک ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت موجود ہے۔چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، لگسمبرگ، نیدرلینڈ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ رہے، جن کے شہریوں کو یہ چھوٹ 174 ممالک میں حاصل ہے۔آئرلینڈ، پرتگال، جنوبی کوریا اور امریکا کے پاسپورٹس رکھنے والے 173 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ کینیڈا کے شہریوں کو یہ چھوٹ 172 ممالک میں ملتی ہے۔بھارت فہرست میں 86 ویں نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے 49 ممالک میں ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ٗدوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 24 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں اس کے بعد عراق اور شام کا نمبر آتا ہے جہاں کے شہری بالترتیب 27 اور 28 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔  پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…