بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت خاتمے کے قریب،وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں اورمسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان نے کیا سلوک کیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں یا مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان میں سے کسی نے بھی ملاقات نہیں کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ آمد سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان

اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اور مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ(ق) کے ارکان سے بھی رابطے کئے گئے اورانہیں وزیراعظم سے ملاقات کا وقت بھی بتایا گیا تاہم کسی بھی ناراض رکن اسمبلی نے و زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی حامی نہیں بھری اور رات گئے تک کسی بھی ناراض رکن نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔دریں اثناء وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتوں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں یا مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان میں سے کسی نے بھی ملاقات نہیں کی۔ انہیں وزیراعظم سے ملاقات کا وقت بھی بتایا گیا تاہم کسی بھی ناراض رکن اسمبلی نے و زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی حامی نہیں بھری

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…