سکھر(اے این این)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر کے سرکاری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،صفائی کے ناقص انتظامات پر خورشید شاہ برہمی کا اظہار،جھاڑو اٹھا کر خود صفائی پر لگ گئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسلام آباد سے آئے ہوئے صحافیوں کے ہمراہ اچانک سکھر کے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا۔اپوزیشن لیڈر سکھر سول ہسپتال میں صفائی کے ناقصانتظامات پر
انتظامیہ پر شدید برہم ہوئے۔خورشید شاہ نے تنگ آ کرخود صفائی کرنا شروع کر دی اور ہسپتال انتظامیہ کو خوب شرمندہ کیا۔اس موقع پرخورشید شاہ نے ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کہنے کا کوئی اثر نہیں، خود ہی جھاڑو اٹھا لیتا ہوں،ایسا کرتا ہوں ہفتے میں ایک دن آ کر صفائی کر جایا کروں،انتظامیہ کو الرٹ رکھنے کے لیئے ہر مہینے وزٹ کرتا ہوں،
اس مرتبہ دو ماہ بعد آیا تو سب سست ہو چکے ہیں،حقیقت میں کسی کو ذمہ داری کا احساس ہی نہیں،خورشید شاہ نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات ایک ہفتے میں بہتر بنائے جائیں،انہوں نے کہا کہ میں نے یقینی بنایا ہے کہ ہسپتال آنے والے مریض کا ایک روپیہ نہ لگے،فارمیسی پر ہر سال سولہ کروڑ روپے کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں،اپوزیشن لیڈر نے مریضوں سے بھی ان کے مسائل سنے۔