بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ مجھے کیوں نکالا‘‘پشاورمیں حیرت انگیزواقعہ،سرکاری سکول کے طالب علم نے ایسا کام کردیا کہ جس نے دیکھا دیکھتاہی رہ گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے ایک سرکاری سکول سے نکالے گئے طالبعلم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مشہور ہونے والے سوال ’’مجھے کیوں نکالا؟’’ پوسٹ کارڈ پر لکھ کر احتجاج کرتے ہوئے سکول پرنسپل سے اپنے نکالے جانے کی وجہ پوچھ ڈالی۔

پشاور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے اور گلے میں مجھے کیوں نکالا کا پوسٹ کارڈ ڈالے گورنمنٹ ہائی سکول وزیر باغ کے نویں جماعت کے طالب نصیب شاہ کاکہنا تھا کہ تقریباً 35 روز قبل اپنے ہم جماعت کامران نامی لڑکے کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد پرنسپل نے اسے سکول سے نکال دیا حالانکہ یہ معمولی لڑائی جھگڑے تو ہر سکول اور کلاس میں ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سکول جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کا سہارا بننا چاہتا ہے لیکن پرنسپل اسے سکول میں آنے نہیں دے رہا۔سکول سے نکالے جانے والے طالب نصیب شاہ کے بڑے بھائی صالح محمد نے بتایا کہ اس ضمن میں اس نے سکول پرنسپل محمد یونس سے درخواست بھی کی ہے لیکن پرنسپل نے اسے بھی بے عزت کرکے اپنے دفتر سے نکال دیا۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کے رویئے کا نوٹس لے کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ نویں جماعت کا نصاب کافی مشکل ہے اور نصیب شاہ کو گزشتہ 35 دنوں سے سکول میں نہیں چھوڑا جارہا جس سے اس کی پڑھائی پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…