اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے ، حکیم اللہ محسود کے مرنے پر کیا کرتے رہے؟ حیرت انگیزانکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے تھے اور سب نے دیکھا کہ وہ حکیم اللہ محسود کے مرنے پر کس طرح روئے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ سے ناہلی کے بعد سیاست کے اہل بھی نہیں رہے ٗہمیں قومی اسمبلی میں عددی قوت کا پتہ ہے، معاملہ شکست کا نہیں اصول کا ہے اور ہمارا اصولی موقف ہے کہ ایک نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے نواز شریف کو نااہل ہونے کے باوجود پارٹی سربراہ بنانے کے فیصلے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کا مطلب وزیراعظم یا وزیر بننے کی پابندی نہیں ہوتی بلکہ ایسا شخص سیاست ہی نہیں کرسکتا۔ اگر نواز شریف پارٹی کے سربراہ رہے تو حکومت ایک نااہل شخص کی پالیسی پر چلے گی۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے پر کہا کہ دھرنے کی وجہ سے 20 لاکھ افراد یرغمال ہیں، پارلیمنٹ میں بھی کہہ دیا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت فوج سے مدد لے اور اس کے لیے اپنا آئینی اختیاراستعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتے ہی منٹوں میں حل کرلیا گیا تھا، پارلیمنٹ میں سب جماعتوں نے مل کر مسئلہ حل کیا۔ ختم نبوت کی قانون سازی پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا کارنامہ ہے۔سید خورشید شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق کہا کہ چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے تھیاس لیے ایسے مسئلے نہیں بنے، سب نے دیکھا کہ چوہدری نثار حکیم اللہ محسود کے مرنے پر کس طرح روئے تھے۔ مسلم لیگ(ن)ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی حکومت کی عملداری کمزور ہوگئی ہے۔احسن اقبال ایسے وقت میں وزیر داخلہ بنے جب پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی۔ حکومتی جماعت انتشار کا شکار ہوتو وزیر داخلہ کو بھی رینجرز اہلکارعدالت جانے سے روک دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…