پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

زرداری کو زبردست جھٹکا، اب کی بار کپتان نہیں بلکہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے دست راست سابق وفاقی وزیر نوابزادہ غضنفر گل نے پیپلز پارٹی سے تیس سالہ تعلق توڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا ذمہ دار زرداری کو قرار دے دیا اور کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی

سے ناراض نہیں ہوں، پیپلز پارٹی اب کمرشل اور اسٹیبلشمنٹ کی سرنگ میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے،تیس سال پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑک پر رہا۔تھوڑی سی زندگی باقی ہے ن لیگ کے ساتھ سڑک پر گزار لونگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دست راست سابق وفاقی وزیر نوابزادہ غضنفر گل نے پیپلز پارٹی سے تیس سالہ تعلق توڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا ذمہ دار زرداری کو قرار دے دیا اور کہا کہ میں پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔ بس اب وہاں فٹ نہیں ہوتا کیو نکہ پیپلز پارٹی اب کمرشل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا گڑھی کا مجاور ہوں۔ نواب شاہ کا درباری نہیں بن سکتا۔ تیس سال پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑک پر رہا۔تھوڑی سی زندگی باقی ہے ن لیگ کے ساتھ سڑک پر گزار لونگا۔ میں ن لیگ میں ہوں اب۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح چوہدری برادران اور بی بی کے قاتلوں کو ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ختم کرالیا اب اسی طرح پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی بنی تو سندھ میں بھی ختم ہو جائے گی۔ نوابزادہ غضنفر گل نے کہا اگلے سیاسی سفر کا اعلان کر دیا باضابط اعلان کی کیا ضرورت ہے کوئی نکاح تھوڑی پڑھوانا ہے۔نواز شریف انٹی اسٹیبلشمنٹ پارٹی بن کر ابھر رہا ہے۔پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرنگ میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے۔(ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…