امریکی کانگریس نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی کانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی جبکہ این ڈی اے اے نے امریکی محکمہ دفاع پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ

کرے، ایکٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ 35 کروڑ ڈالر کی محدود رقم اس وقت جاری کرے گی جب دفاعی سیکریٹری کانگریس کمیٹی کو تصدیق کریں کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف مناسب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ کے پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے بھی فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق امریکی کانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ۔ یہ اجازت کانگریس کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ڈیفنس اتھارائیزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) 2018 کے تحت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے، کے بعد مذکورہ ایکٹ میں نظر ثانی شدہ متن کے مطابق 70 کروڑ ڈالر میں سے 35 کروڑ ڈالر سی ایس ایف کے تحت دینے کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے این ڈی اے اے نے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ کرے۔ایکٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ 35 کروڑ ڈالر کی محدود رقم اس وقت جاری کرے گی جب دفاعی سیکریٹری کانگریس کمیٹی کو

تصدیق کریں کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف مناسب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ کے پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے بھی فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔وزیر دفاع کی جانب سے موصول ہونے والے سرٹیفکیٹ میں اس بات کا بھی اقرار کیا جائے گا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد پر عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو محدود کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے سینئر رہنماں اور کارکنان کو گرفتار کرنے اور سزائیں دینے کے لیے اپنی کوششیں دکھانی ہوں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ دو سالوں میں امریکا کے 2 سیکریٹری دفاع آشٹن کارٹر اور جیمز میٹس نے پاکستان کے حوالے سے کسی قسم کی تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا تھا۔مذکورہ ایکٹ میں مسیحی، ہندو، قادیانیوں، بلوچ، سندھی، ہزارہ و دیگر مذہبی و سیاسی گروپ کو مبینہ طور پر پیش آنے والی پریشانیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…