ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور آصف زرداری میں جھگڑا، سابق وزیراعظم کیا بات منوانا چاہتے تھے جس پرزرداری نے صاف انکار کر دیا تہلکہ خیز انکشافات نے سیاسی ہلچل میں اضافہ کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو راحیل شریف کے دور میں انہوں نے راحیل شریف کے خوف سے آصف زرداری سے ملاقات نہیں کی جبکہ اب آصف زرداری بھی نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملارہے اور ملاقات کرنے

سے انکاری ہیں۔ آصف زرداری کی ناراضگی پرویز مشرف کے ٹرائل، ایان علی، ڈاکٹر عاصم جیسے معاملوں کی وجہ سے ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کے کہنے پر ان سے پرویز مشرف کے ٹرائل کے حوالے سے ملاقات کی ، آصف زرداری سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرویز مشرف کا ٹرائل چاہتے تھےجبکہ نواز شریف نے ان سے ملاقات کے بعد راحیل شریف سے ایک خفیہ این آر او کیا اور عدلیہ کا نام استعمال ہوا اور پرویز مشرف باہر چلے گئے اور اس کے بعد پھر ایان علی کا معاملہ ہوا اور ن لیگ کے لوگ ایان علی کا نام لے کر آصف زرداری کو بدنام کرتے رہے ۔ پرویز مشرف کے ملک سے باہر جاتے ڈاکٹر عاصم کا بھی معاملہ ہو گیا ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ میرے سے گزشتہ دن بھی یہی سوال پوچھا گیا جس پر میں نے آصف علی زرداری کا حوالہ دیا تھا۔ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف آصف علی زرداری سے تعلقات بحال کرنے کیلئے کیوں اتنے متمنی ہیں اور آصف زرداری کیوں ان سے ہاتھ نہیں ملا رہے تو میں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو خدشہ ہے کہ نواز شریف اپنی پارٹی کی حکومت کے ذریعے 1999والا کام نہ کروا دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…