جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’خو‘‘بدل گئی،وزیراعظم کا شہبازشریف کے پاس جانا کیا ظاہر کرتاہے؟عمران خان پر اصل الزام کیا ہے؟اعتزازاحسن کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کوئی سخت قدم اٹھانے جا رہے ہیں، امریکہ کو سی پیک پر بنیادی اختلاف ہے، امریکہ ڈومورکا مطالبہ کرتا ہے مگر فوج نے کہا نو ڈومور، نواز شریف شرجیل میمن کی گرفتاری سے خوفزدہ ہو گئے ہیں، عمران خان پر ظاہر نہ کرتے ہوئے پیسہ ملک میں لانے کاالزام ہے، سوا سال میں میاں نواز شریف کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے،

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پاس ملنے جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہباز شریف کی خوبدلی ہوئی ہے، نا اہلی قرار دینے کیلئے اقامہ کافی تھا۔بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے بڑا امتحان ہے، سندھ میں نیب کا الگ رویہ ہے، شرجیل میمن کے خلاف ابھی انکوائری جاری ہے، میاں نواز شریف کے خلاف ریفرنسز چل رہے ہیں، ریفرنسز کے باوجود میاں صاحب آزاد گھوم رہے ہیں، چیئرمین نیب بہت اچھی باتیں کررہے ہیں، چیئرمین نیب نے اپنے ادارے میں احتساب کی بات کی ہے، شرجیل میمن کی گرفتاری کی فوٹیج دیکھ کر افسوس ہوا، دیکھنا ہے نوز شریف یہ سب دیکھ کر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے میاں صاحب کو تمام حقوق دیئے، سوا سال میں میاں صاحب کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے، میاں صاحب کو مفروری پر سیکشن 31/Aکے تحت سزا ہو سکتی ہے، وزیراعظم کا وزیراعظم پنجاب کے پاس ملنے جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہباز شریف کی خوبدلی ہوئی ہے، ایک قطری خط جمع کرایا گیا جو کہ مذاق بن گیا، پارلیمنٹ کی تقریر میں قطری خط کا کوئی ذکر نہیں تھا، نا اہل قرار دینے کیلئے اقامہ کافی تھا، سرکاری عہدے کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کیسے کر سکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب پیش نہ ہوئے تو تین سال قید ہو سکتی ہے اور جائیداد ضبط ہو جائے گی، شہبازشریف کوئی سخت قدم اٹھانے جا رہے ہیں، شہباز شریف خود سامنے نہیں آنا چاہتے وہ حمزہ شہباز کو اس کام کے لئے سامنے آرہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف شرجیل میمن کی گرفتاری سے خوفزدہ ہو گئے ہیں،خواجہ آصف نے آج سینیٹ میں ایک اچھی بریفنگ دی، میں نے پوچھا کہ امریکیوں نے کسی کے نام تو نہیں لئے تو خواجہ آصف نے بتایا کہ کسی مخصوص نام پر بات نہیں ہوئی،20لاکھ سال بعد چین کو گوادر تک ڈائریکٹر راستہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں جبکہ عمران خان پر ظاہر نہ کرتے ہوئے پیسہ ملک میں لانے کا الزام ہے، سی پیک صحیح طریقے سے بنتا تو چین سونے کی سڑکیں بنا کر دینا، امریکہ کو سی پیک پر بنیادی اختلاف ہے، امریکہ کو پاکستان سے دوسرا اختلاف ایران سے تعلقات پر ہے، امریکہ ڈومور کا مطالبہ کرتا ہے مگر فوج نے کہا نو ڈومور۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…