پشاور(این این آئی)گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم آہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات
اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنرنے روٹس میلینیم سکول کے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے گورنرہاؤس پشاورمیںگورنرسے ملاقات کی۔ سکول کی پرنسپل تہمینہ خالداوردیگراساتذہ بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔ گورنر نے طلباء کوتاکید کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوز
کریں اورکہاکہ طلباء ہمارے ملک سرمایہ ہے جوکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کاحصول ناممکن ہے