بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

احمدی کسی بھی غیر مسلم اقلیت کے مقابلے میں کیسے ہیں؟رانا ثناء اللہ کا موقف تبدیل،بڑی بات کردی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ احمدی کسی بھی غیر مسلم اقلیت کے مقابلے میں اللہ اور اللہ کے دین کے لیے زیادہ خطر ناک ہیں ،مخصوص لابی نے میرے موقف کی گہرائی جانے بغیر اسے دانستہ طور پر سطحی انداز میں پیش کیا ۔وہ ہفتہ کو صدر پاکستان علماء کونسل پنجاب حافظ محمد امجد کی زیر قیادت جید علماء پر مشتمل 12 رکنی وفد سے 90 شاہراہ قائداعظم پر ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر مرکزی نائب چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد شعیب الرحمان قاسمی، صدر انٹر نیشنل ختم نبوت پنجاب مولانا احمد علی ندیم ، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت مولانا الیاس فاروقی، صدر علما ء کونسل وممبران کمیٹی مولانا قاری وقار احمد عثمانی ، شیخ الحدیث و نمائندہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد نواس ، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل مولانا شاہ نواز فاروقی،ممبر پاکستان علماء کونسل پنجاب مولانا حق نواز خالد، ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مولانا خالد محمود سرفرازی ، ڈپٹی سیکرٹری پاکستان علماء کونسل قاری محمد مشتاق اور حافظ حذیفہ عثمانی بھی موجود تھے۔ وزیر قانون نے کہا کہ جو عالم دین مجھے قریب سے جانتے ہیں وہ میری رسول ؐ سے محبت اور عقیدت کو خوب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس میڈیا پروگرام کا حوالہ دیکر یہ سارا ایشو کھڑا کیا گیا اس پروگرام میں وقت کی قلت کے باعث مذکورہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو نہ ہو سکی۔ میرے موقف کی گہرائی جانے بغیر اسے دانستہ طور پر سطحی انداز میں پیش کیا گیا اور یہ سمجھے اور جانے بغیر کہ بہتان بازی کتنا بڑا دینی گناہ ہے مخصوص لابی نے اسے سر زد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ختم نبو ت پر ایمان نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ آج ہم بھی یہ کہتے ہیں سکھ ، عیسائی ہمارے غیر مسلم بھائی ہیں تاہم یہ بات ہم احمدیوں کے بارے میں نہیں کہہ سکتے۔

ایک غیر مسلم اقلیت کوہمارے آئین میں جو مذہبی اور شہری آزادی حاصل ہے ہم یہ آزادی احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت کا درجہ دیکر نہیں دے سکتے۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ ٹی وی پروگرام میں یہ میرا اصل موقف تھا۔ جس کو ہمارے سیاسی مخالفین اور ان جیسے منفی خیال لوگوں نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ احمدی خود کو مسلمان کہہ کر تبلیغ کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ احمدی کسی بھی غیر مسلم اقلیت کے مقابلے میں اللہ اور اللہ کے دین کے لیے زیادہ خطر ناک ہیں ۔

اراکین وفد نے رانا ثناء اللہ خاں کے قادیانیوں کے حوالے سے ان سے منسوب بیان کے وضاحتی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ رانا ثنا اللہ خاں ایک سچے اور پکے مسلمان ہیں اور ختم نبوت پر یقین کامل انکے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وزیر موصوف کے متعلقہ ٹی وی پر وگرام کو جان بوجھ کر متنازعہ بنایا گیا اور پرنٹ میڈیا میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اسے سیاسی منافرت کی نظر نہ کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں علما کرام نے چند انتظامی مسائل کے بارے میں وزیر قانون کو آگاہ کیا ۔ صدر پاکستان علما کونسل پنجاب حافظ محمد امجد نے کہا کہ سرگودھا میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنایا جائے جس پر وزیر قانون نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو اس ضمن میں جلد ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔ آخر میں وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خاں نے اراکین وفد کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…