لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین میں وزیراعظم ،کابینہ ،پارلیمنٹ ،عدلیہ اور افواج کے کردار اور دائرہ کار کا تعین ہو چکا ہے ، آئینی حدود میں رہنا ہی ملک کے بہترین مفاد میں ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں ین کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہونے والا جھگڑا مقامی پولیس اور وکلاء کے درمیان تھا اس کا ملبہ مسلم لیگ (ن) پر نہ ڈالا جائے۔تحریک انصاف
حصول اقتدار کی خواہش میں اندھی ہو کرجمہوری نظام کے خلاف ہی نبرد آزما ہے اور پیپلز پارٹی ہماری مخالفت میں جمہوریت کی سوکن بن رہی ہے ۔ ہم کسی سے ٹکرا نا نہیں چاہتے ، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اورشیخ رشید جیسے لوگ پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں ۔ہم پر مسلسل کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت گرا کر ملک کمزور کرنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کا اصل جرم پاکستان دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کی بجائے ان کے سامنے ڈٹ جانا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران ،شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں،نواز شریف اورمسلم لیگ (ں) کو بدنام کرنے کے لئے منظم مہم چار برس سے جاری ہے ،ہر غلیظ الزام لگایا گیاہمیں گِراتے گِراتے آئین اور جمہوریت نہ گِرادینا۔ انہوں ین کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہونے والا جھگڑا مقامی پولیس اور وکلاء کے درمیان تھا اس کا ملبہ مسلم لیگ (ن) پر نہ ڈالا جائے