ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حسن ابدال میں فتح اللہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں8افراد جاں بحق ٗسات زخمی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک)حسن ابدال میں فتح اللہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں8افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور ایک خاتون اور اس کا بچہ بھی شامل ہیں سات لاشوں کی شناخت ہو گئی ۔ایک بچے کا نام معلوم نہیں ہو سکا،تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبر7106 ،ایل ای ایس

ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے فٹ پاتھ اور پھر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق اور7شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر پریس ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں عظمت ولد خضرحیات،صفدر گل ولد پائندہ گل،اجمیہ زوجہ خیرشاہ،اسکا بیٹا(جس کے نام کا علم نہیں ہو سکا)فلائنگ کوچ کا ڈرائیور نیاز علی،خانسا رحمن ولد بہادراور عبدالحمید ولد رشید اقبال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بلال،الیاس،راشد،آصف،ملنگ خان اور ایک نامعلوم زخمی شامل ہے ان میں سے تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیاجن کی حالت خطر ناک بیان کی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر حسن ابدال کا اور موٹر وے پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا1122بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مریضو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ان کے جیب سے نکلے والے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات سے ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…