اسلام آباد(آن لائن)’’چیئرمین پیمرا نے سینیٹر نہال ہاشمی کو ٹھنڈا ٹھار کردیا‘‘۔گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ قومی ادارے خاموش ہیں ایک اینکر نے پوری پارلیمنٹ پر جعلی فہرست کو سامنے رکھ کر مورد الزام ٹھہرایا اور ہماری جگ ہنسائی ہوئی میرا مطالبہ ہے کہ ایسے چینل کو بند کیا جائے اور اسے فوری بند کیا جائے
اس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ معزز سینیٹر کا احترام دل سے کرتے ہیں تاہم یہ بھی آئین میں موجود ہے عدالتیں اور پاک فوج کے اداروں پر سرعام ہرزہ سرائی نہیں کی جاتی اور اس پر بھی پابندی عائد ہوتی ہے کیونکہ جمہوریت کے نام پر یہ فعل عام ہے اس پر ہم فوری رد عمل نہیں دے سکتے ۔ چیئرمین پیمرا کی گفتگو پر پورے ایوان میں سقوط چھا گیا اور سینیٹر نہال ہاشمی اپنے ماضی کو یاد کرکے خاموش ہو گئے۔