بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کے بعد اب کس کی باری ہے؟شاہ محمودقریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرتے اور کرپشن و لوٹ مار کو فروغ نہ دیتے تو انہیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا وزیراعظم شاہد خاقان عباس سمیت درباری وزراء نواز شریف کی مدح سرائی میں لگے نظر آرہے ہیں اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چوہدری غلام حسین کی طرف سے رنگیل پور میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا عبد الجبار، چوہدری ارشد قادری، چوہدری محمد نواب، حاجی رانا فاروق،

چوہدری طارق آرائیں، رانا ثناء اللہ، چوہدری ماجد، چوہدری مقبول، رانا افضل، رانا فرخ ، رانا رضوان، رانا محمد انور، چوہدری عاصم آرائیں، محمد شعیب، محمد عمر، چوہدری تنویر، گل شیر سمیت دیگر نے شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقدار کی سیاست کا نعرہ لگانے والوں نے اقتدار کی سیاست کی ہے اور جاتی امراکو ہی پورا پاکستان سمجھا ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام تخت لاہور سے آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں گونواز گو کے بعد اب گو شہباز گو کا نعرہ گونج رہا ہے لیکن پی ٹی آئی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…