لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم سے رابطہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیاتھا ۔ ان کی گرفتاری کے بعد ن لیگی لیگی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی شروع کر دی جبکہ کئی کارکنان نے گاڑی کے آگے لیٹ کر
سخت احتجاج شروع کر دیا تھا ۔تاہم مریم نواز فوری طور پر گھر چلی گئیں ۔ مریم نواز نےکیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد اپنے والد نواز شریف سے رابطہ کیا اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تمام تفصیلات فراہم کیں ،اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ایئرپورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، تاہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کوایئر پورٹ پہنچتے ہی گرفتارکرلیاگیاتھا،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے لندن سے اسلام آبادپہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاتھا ۔ کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے راولپنڈی آفس منتقل کیاگیا جبکہ مریم نواز کو ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا تھا، ائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن اشتعال میں آگئے اورنیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔جبکہ مریم نواز کوائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔