بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے دو بار میری بے عزتی کروائی اب نواز شریف اور ان کے درمیان تعلق کیسا ہے؟ شہبازشریف کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کئی بار میاں محمد نوازشریف سے میری بے عزتی کروائی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ 1985سے لے کر 1990تک چوہدری نثار نواز شریف کے قریبی دوست تھے اور اس وقت یہ میرے حریف تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں قومی اسمبلی کا رکن بنا تو اس دوران ایک دو مرتبہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو شکایت لگا کرمیری بے عزتی کروائی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ میرا نواز شریف سے احترام کا رشتہ ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، یہ کریڈٹ نواز شریف سے کوئی نہیں چھین سکتا لیکن ہم لوگ اس بات سے بھی انکاری نہیں ہیں کہ بھٹو دور سے لے کر اس پروگرام میں کسی حکومت نے اس پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور کر رہا ہوں جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، شہباز شریف نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو جھوٹ بولنا سکھا رہے ہیں، عمران خان صرف الزامات لگاتے ہیں، عمران خان خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرا سکے، انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ صرف اعلان کی حد تک کیاگیا اس پر بالکل کام نہیں کیا گیا، جب صوبے میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو موصوف پہاڑوں پر چلے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات میں اتنی شدت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…