پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستانیوں کو ایک اور تحفہ‘‘ شہباز شریف بازی لے گئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انجن اور بوگیوں کی باقاعدہ نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے جس میں روزانہ ڈھائی لاکھ لوگ سفر کریں گے، اس پر زندگی کے ہر شعبے کے لوگ سفر کرسکیں گے سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے لاہور کے عوام انہیں پہچانیں، اورنج لائن ایک شہر کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ

ہے، مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں لیکن ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہیگا ، عدالت اورنج لائن منصوبے پر جو بھی فیصلہ دے گی اس پر عمل کریں گے۔ اتوار کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انجن اور بوگیوں کی باقاعدہ نقاب کشائیدی۔بجلی سے چلنے والی آٹو میٹک ائیرکنڈیشنڈ اورنج لائن ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں ایک ہزار افراد سفر کر سکیں گے۔ڈیرہ گجراں سے علی ٹان تک 27 کلومیٹر طویل روٹ پر 27 اورنج ٹرینیں رواں دواں نظر آئیں گی اور میٹرو ٹرین 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طیکرے گی۔ ایک ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہے، 200 افراد بیٹھ کر جبکہ 800 مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے جس میں روزانہ ڈھائی لاکھ لوگ سفر کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین پر زندگی کے ہر شعبے کے لوگ سفر کرسکیں گے، ان کا مشن عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے اس لئے لاہور کے عوام انہیں پہچانیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ایک شہر کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے، مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں لیکن ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہیگا جب کہ عدالت اورنج لائن منصوبے پر جو بھی فیصلہ دے گی اس پر عمل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…