ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

شاہ سلمان پاکستانیوں پر مہربان،رواں سال لاکھوں ویزے جاری کرنے کا اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کا آغاز کردیا اور سعودی حکومت نے اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی کے عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2017ء حج آپریشن کے دوران فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ایک لاکھ 80ہزار حجاج اکرام نے حج کی سعادت حاصل کی ہے ، حکومت پاکستان نے آئندہ سال سرکاری سیکم کے تحت مزید حج سستاکرنے کا فیصلہ کرلیا.ترجمان حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کا کہنا

کہ سعودی عرب میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹیشن کی عالمی معیا ر کی سہولتیں دستیاب ہیں جو ہر ملک کے شہریوں کو ان کے بجٹ کے مطابق ہی دی جاسکتی ہیں اور سعودی عرب میں کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی لہذا سعودی حکومت معاہدوں کے مطابق سروسز دینے کی ذمہ داری کو ہر سال یقینی بناتی ہے،جبکہ پہلا سے حکومت نے حجاج اکرام اور معتمرین کیلئے مزید سہولیات اور حج اخراجات میں 20سے 25فیصد کمی کی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر میڈیکل انشورنس ٹیکس سرکاری ٹرانسپورٹ کے لازمی استعمال اور بائیو میٹرک کی شرائط عائد کی تھی، اس کڑی شرائط کے بعد پاکستان کی نجی کمپنیاں نے عمرہ زائرین سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کا مزید مطالبہ کردیا جبکہ پاکستان کی نجی کمپنیاں پہلے ہی عمرہ زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ، عمرہ زائرین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزارت مذہبی اموروحج اس سے اس سلسلہ میں مطالبہ کیا گیاتھا کہ فوری نوٹس لیا جائے جس پرپاکستان وزارت مذہبی اموروحج نے سعودی وزارت حج وعمرہ کو آگاہ کیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…