لاہور( این این آئی )سگریٹ کو منشیات کا درجہ دینے اور سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف رپورٹس کے مطابق سگریٹ انسانی صحت کیلئے مضر ہے، دوسرے نشے کے برعکس سگریٹ کو
منشیات میں شمار نہیں کیا جاتا جو کہ آئین کے منافی ہے ۔سگریٹ نوشی کے باعث کینسر،پھیپھڑوں،منہ کا سرطان اور دیگر موذی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ سگریٹ کو مضر صحت ہونے کی وجہ سے منشیات کا درجہ دیا جائے جبکہ سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔