جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکمران ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو سوچ سے بالاتر ہیں، مفتی منیب الرحمن

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو سوچ سے بالاتر ہیں، دولت اور بادشاہت کی خاطر قوانین کا کھلم کھلا مذاق اور ان میں اپنی مرضی کے مطابق ترامیم کی جا رہی ہیں ،قادیانی لابی سے متعلق قانون جو اسلام کی تعلیمات کے منافی ہو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی سازشی لابی کو چور دروازے

سے کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔مدرسہ جامعہ محدث اعظم چنیوٹ میں صحافوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم میں سب سیاسی جماعتیں ذمہ دار ہیں حکومت کو چاہئے کہ اپنا فیصلہ واپس لے حکومت نے جو انتشار پیدا کیا اسکو جتنی جلدی ہوسکے ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی حلف نامے میں ختم نبوت کے متعلقہ شق میں ترمیم سمجھ سے باہر ہے اب آئین میں ترمیم کی گئی ہے کہ آئندہ جھوٹ

بولنے پر نااہل نہیں کیا جائیگا۔ ختم نبوتؐ والی شق کی عبارت جوں کی توں ہے آئین میں ترمیم،غیر مسلموں کو وطن کی حکمرانی کیلئے دعوت دینا ہے ،قانونی تبدیلی ایسے کی گئی ہے اور ایسے وقت کی گئی ہے کہ تھوڑا جھول رہ جائے اور آئندہ ان مرزائیوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو اسلامی قانون نافذ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ ذاتی مفادات کی تکمیل والے سیاستدان آئین کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بد ل دینگے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…