اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف نیب نے جو ریفرنس فائل کئے ہیں ان میں پانامہ کیس کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیاءنیب کورٹ میں شریف فیملی
کیخلاف گواہ کے طور پر پیش ہوں گے اور ان کے ساتھ 13 سرکاری اور نجی بینکوں کے افراد بھی گواہی دیں گے جن میں مسلم کمرشل بینک اور سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے افسران بھی شامل ہیں اس کے علاوہ کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سدرہ منصور اور نیب لاہور اور راولپنڈی کے سینئر افسران گواہان کے طور پر پیش ہوںگے۔