جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

فیصل آباد ٗڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز مسافر وین خا ندان کے 25سے زا ئد افراد کو لیکر ننکا نہ صا حب سے براستہ فیصل آباد دبار سلطان با ہوجھنگ جا رہی تھی جب دربار با با صو فی برکت کے قریب پہنچی تو سا منے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرا لی بے قا بو ہو زا ئرین کی وین

سے ٹکرا گئی ٗحا دثے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت ایک ہی خا ندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں نیکاں بی بی ،بھرا ئی بی بی ،جہا نگیر،مرتضی اور سو نیا شامل ہیں جبکہ 2شدید بچے عدنان اور فیضان شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہسپتال ذرائع کے مطا بق جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین نے امدادی سرگرمیاں 2گھنٹے لیٹ شروع ہو نے پر مین سمندری روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ اگر امدادی سر گر میاں بروقت شروع ہو جا تی تو جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد کم ہو سکتی تھیٗ ریسکیو1122اور پو لیس اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ مو با ئل سروس معطل ہو نے کی وجہ سے بروقت اطلاع نہیں ملی جب اطلاع ملی ہم فوری جا ئے حا دثہ پر پہنچ گئے تھے جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین کے احتجاج کی وجہ سے مین سمندری روڈ بند ہو نے سے دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی اور گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے رات بھر سفر کر کے آنے والوں کو پریشا نی کا سا منا کر نا پڑا پو لیس تھا نہ ڈجکوٹپو لیس نے حا دثے کی مرتکب ٹر یکٹر ٹرا لی قبضہ میں لیکر ڈرا ئیور

کی تلاش شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…