اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ سندھ کی دو دن موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش، تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے۔ وزارت داخلہ سندھ نے سکیورٹی کے پیش نظر وفاقی حکومت کو اپنی سفارش بھجوا دی ہے۔ سفارش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نو اور دس محرم کو سکیورٹی کے حوالے سے پورے صوبہ سندھ میں موبائل سروس بند رکھی جائے۔ واضح رہے کہ یہ سفارش وفاقی
وزارتِ داخلہ کو بھجوائی گئی ہے اور اس کا ابھی جواب نہیں آیا ہے، دہشت گرد کارروائیوں میں موبائل کے استعمال کے بعد حکومت کی طرف سے حساس موقعوں پر موبائل سروس کو بند کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ موبائل سروس بند رکھنے کی روایت پہلے سے ہی جاری ہے، اکثر ایسے ایام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے حکومت سندھ بھی موبائل سروس بند رکھتی ہے۔ اس کے مثبت نتائج تو ہیں مگر اس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔